حکومت سندھ کا مارچ کے آخری ہفتے میں اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کی جانب سے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست مستردہونے کے بعدحکومت سندھ نے مارچ کے آخری ہفتے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس خود بلانے کافیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری تیار کی جارہی ہے۔باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ جمعہ 27مارچ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے سندھ اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال میں ابھی تقریباً30دن اجلاس کرناضروری ہے۔آئین کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کو ہرپارلیمانی سال میں100دن اجلاس منعقدکرناہوتاہے۔سندھ اسمبلی کا دوسراپارلیمانی سال 28مئی2015کوختم ہوگاجبکہ اسمبلی کا ابھی تک صرف70دن اجلاس ہواہے لہٰذا28مئی سے پہلے 30دن مزیداجلاس منعقد کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی سرکاری بلزمنظوری کے لیے پیش کیئے جاسکتے ہیں۔

ان میں لاؤڈ اسپیکرایکٹ اورگورنرسندھ کی جانب سے جائیداد سے متعلق جاری کردہ آرڈیننس کوقانون کی شکل دینے کے لیے ایوان میں پیش کیاجاسکتاہے۔سندھ کے وزیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمیندھرونے ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے اپنے پارلیمانی سال کے 70سے زائد دن مکمل کرلیے ہیں ،کوشش ہے کہ اسمبلی اپنے 100دن مقررہ مدت میں مکمل کرے۔

متعلقہ عنوان :