اسلام میں انسان تو کیاجانوروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہے ، مولانا محمد صالح الحداد

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:28

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سجاول کے قریب بدین روڈ پر بڈھوٹالپر میں گذشتہ رات جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اسلامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی سندھ کے نائب امیر مولانامحمد صالح الحداد ،قاری کامران اور دیگر مقررین نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے اور اسلام میں انسان تو کیاجانوروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہے ، نبی کریم ﷺ پوری دنیاکے لئے رحمت بن کرآئے اور امن کی نوید دی ، انہوں نے کہاکہ دھشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مدارس میں قرآن اور سنت کی تعلیم ہوتی ہے ،جو کہ غیرمسلم عناصر کو پسند نہیں اور مدارس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، جمیعت علمائے اسلام دینی مدارس کی حفاظت اور اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرتی رہے گی۔