ورلڈ واٹر ڈے، نیسلے پاکستان کا مقامی سکولوں کیلئے پراجیکٹ کا اعلان

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ورلڈ واٹر ڈے (عالمی یوم پانی) کے موقع پر ، نیسلے پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ واٹر ایجوکیشن فار ٹیچرز(پروجیکٹ وٹ) یعنی اساتذہ کیلئے پانی کی تعلیم کا رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں آغاز کریگا۔ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت کمپنی پانی کو محفوظ کرنے کی مشقوں پر اساتذہ کی تربیت کرے گی۔پراجیکٹ WET امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے ساتھ نیسلے نے عالمی سطح پر 34 ممالک میں شراکت داری کی ہے۔

نیسلے پاکستان مذکورہ تربیت کو اپنے پروگرام نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) میں شامل کرے گی جو کہ ایک عالمی اقدام ہے اور جس کے تحت بچوں کو صحت مند طرز زندگی سے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمپنی اور پراجیکٹ WET مختلف عمر کے گروپس کے لئے پانی جیسے وسیع موضوع کا جامع احاطہ کریں گے اور پانی کے وسائل پر تعلیمی مواد شائع کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی پر مبنی مشترکہ پروگرام ابتدائی طور پر لاہور میں منعقد کئے جائیں گے جن میں اساتذہ کو تربیت دی جائے گی کہ پانی کے تحفظ کی اہمیت اور ہائیڈریشن کو کس طرح بچوں کی سمجھ کے قابل بنایا جائے ۔

اس کے نتیجے میں معاشرہ پر پانی کے محدود وسائل پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان جہاں فی شخص 1,000 کیوبک میٹر سے بھی کم پانی دستیاب ہے دنیا کے ان ملکوں میں سے ہے جہاں پانی پر فی فرد سب سے زیادہ دباؤ ہے ۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا ” نیسلے پاکستان پانی سے متعلق اپنی کارکردگی ہر سال بہتر کررہی ہے۔

لیکن ہمیں معلوم ہے کہ علیحدہ کام کرنے سے زیادہ فائدہ اکھٹے مل کرکام سے ہوگا ۔ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو ان معلومات سے لیس کرنا چاہتے ہیں کہ جس کے تحت وہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔“رواں برس کے شروع میں ، نیسلے پاکستان نے نیسلے آپریشنز اور سپلائی چین میں پانی کے استعمال کو بہتر بنانے اور پانی کے معیار کے نفاذ کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (WWF-Pakistan) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :