Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت میں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ، اسحاق ڈار نے خورشید شاہ سمیت قائدین کو اعتماد میں لیا

دونوں میں اتفاق رائے سے جمہوری ادارے مضبوط ہونگے، تحریک انصاف کو استعفے واپس لے کر اسمبلیوں میں واپس آ جانا چاہیے،سیاسی رہنماوٴں کاخیرمقدم

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے ہونے پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا ہے اور ٹیلی فون پر رابطے قائم کئے ہیں۔ تمام سیاسی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت میں اتفاق رائے سے جمہوری ادارے مضبوط ہونگے۔

(جاری ہے)

اب تحریک انصاف کو استعفے واپس لے کر اسمبلیوں میں واپس آ جانا چاہیے۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ ‘ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار ‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ‘ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ فاٹا کے پارلیمانی لیڈر جی جی جمال ‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ‘ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن شامل ہیں۔ تمام رہنماؤ ں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اب تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آ کر اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات