پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی 57کشتیاں چھوڑ دیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی 57کشتیاں چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی گزشتہ سال مئی میں ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت سمندری حدود کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار کیا گیاتھا۔کشتیوں کی حوالگی کیلئے بھارتی آٹھ رکنی وفد نے نو مارچ کو کراچی کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے مری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کشتیاں چھوڑ دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :