پشاور ، متنی میں پولیس کی کارروائی ، مطلوب دہشتگرد جان عالم گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پشاور پولیس نے متنی سے اہم دہشت گرد جان عالم کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روہے مقرر تھی۔پشاور پولیس نے نواہی علاقے متنی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد جان عالم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جان عالم دھشتگردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم پر پولیس پرحملوں، دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا الزام ہے، کرائمز اینڈ ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم جان عالم خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائینڈ تھا اور اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :