رحیم یار خان میں لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سینکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:32

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)رحیم یار خان میں لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سینکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں صبح 4 بجے آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ رحیم یار خان، صادق آباد اور نجی اداروں کے 7 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملے دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچاجس کے باعث پورا بازار جل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔