اپنے علاقوں میں عسکریت پسندوں کو تحفظ اور پناہ فراہم نہیں کریں گے ‘بلوچ قبائلیوں کا عہد
ہفتہ 21 مارچ 2015 13:32
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)بلوچستان میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے عہد کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں عسکریت پسندوں کو تحفظ اور پناہ فراہم نہیں کریں گے۔قبائلی سرداروں نے اس بات کی یقین دہانی سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد نصیر خان جنجوعہ کو کرائی اجلاس میں نواب ایاز خان جوگیزئی نے قبائلی وفد کی قیادت کی۔
قبائلی سرداروں نے اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال اور فوجی آپریشن کے تناظر میں افغانستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں بلوچستان کی پشتون آبادیوں پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔علاقے میں امن و امان کو بہتر بنانے اور ترقیاتی کاموں کے لیے کیے گئے اقدامات بھی اس دوران زیربحث آئے۔(جاری ہے)
قبائلی سرداروں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج، فرنٹیئر کور سمیت سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور ہرممکن مدد کو توسیع دیں گے، اور اس بات کا عہد کیا کہ اپنے علاقے میں کسی اجنبی کو داخل ہونے یا پناہ لینے نہیں دیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد نصیر خان جنجوعہ نے کہا کہ اگر تمام لوگ متحد ہوجائیں اور امن کے راستے پر مشترکہ طور پر آگے بڑھیں تو بلوچستان ایک مثالی صوبہ بن جائے گا۔انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ فرنٹیئر کور، پولیس اور ان کے علاقے میں تعینات دیگر فورسز کے ساتھ قریبی تعلقات اور تعاون برقرار رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.