چیف جسٹس نے 24 مارچ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے مقدمات کی سماعت بارے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) چیف جسٹس نے 24 مارچ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے مقدمات کی سماعت بارے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیا ہے‘ پانچ بنچز اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس ناصر الملک ‘ جسٹس امیر ہانی ‘ جسٹس اعجاز چوہدری‘ بنچ نمبر دو میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر‘ بنچ نمبر تین میں جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس عطاء بندیال‘ بنچ نمبر چار میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ نمبر پانچ میں جسٹس اصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :