کراچی ‘مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،غیرملکیوں سمیت 19افراد گرفتار ‘اسلحہ بر آمد

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیرملکیوں اوردوٹارگٹ کلرز سمیت19افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ایس پی بلدیہ ٹاؤن اعجاز ہاشمی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کر کے 10غیر ملکیوں سمیت 19افراد کو گرفتار کرلیا گیا آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا سخی حسن کے قریب انسداد دہشت گردی سیل نے کارروائی کرکے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان کی شناخت علی حیدر اور عطا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :