سندھ میں گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا، سید خورشید شاہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگایا گیاتو پھر سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا۔18ویں ترمیم کے بعد گورنرراج لگانا آسان نہیں ہے،اگرگورنرراج لگاتوصرف3ماہ کے لیے ہی لگے گا۔کراچی آپریشن درست سمت جارہا ہے۔آپریشن تمام جماعتوں کی متفقہ رائے سے شروع کیا گیا تھا۔

صولت مرزا اور عزیز بلوچ کا کیس الگ الگ ہے،عذیر بلوچ کو لیاری آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑاجس کا بدلہ لینے کیلئے وہ پارٹی پرالزامات لگارہا ہے، کھیل کو جذباتی ہوکرنہیں بلکہ کھیل سمجھ کرہی دیکھناچاہیے،کھیل میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہاکہ 18ویں آئینی ترامیم کے باعث گورنر راج کا نفاذ مشکل ہے تاہم گورنر راج لگنے سے پورے ملک کے لیے گھمبیر مسائل ہوجائیں گے اور اگر سندھ میں گورنرراج لگا تو پورے مل میں لگے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ کو لیاری میں آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑا جب کہ پیپلزپارٹی نے عزیز بلوچ پر زمین تنگ کی جس کا بدلہ لینے کے لئے وہ پیپلزپارٹی پر الزامات لگارہا ہے اور سزائے موت کے قیدی صولت مرزا اور عزیز بلوچ کا کیس الگ الگ ہے۔کراچی آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی متفقہ رائے سے کیا جارہاہے،لیاری پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا تاہم جرائم کی وجہ سے وہاں بھی آپریشن کیا گیاحکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسی وقت ہوجاتا تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے اور مسئلہ لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوتا ہے۔

کوارٹرفائنل میں پاکستان کی شکست کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کھیل کو جذباتی ہوکرنہیں بلکہ کھیل سمجھ کرہی دیکھناچاہیے،کھیل میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :