ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچ کی بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ گپٹل کے نام

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:34

ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچ کی بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ گپٹل کے نام
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے ناک آؤٹ مرحلے کی سب سے بڑ ی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ پیک سٹیڈیم ،ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے 24چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے 163گیندوں پر 237رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑا ۔ ایڈم گلکرسٹ نے 2007ء کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف 149رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔