14ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:33

14ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ہال،اسلام آباد میں شروع ہوگی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزادجموں و کشمیر، لمس یونیورسٹی ، لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 27 مارچ کو حمیدی ہال میں ہو گی یہ چیمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی۔