کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 19افراد گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 19افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن اعجاز ہاشمی کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کر کے 10غیر ملکیوں سمیت 19افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ سخی حسن کے قریب انسداد دہشت گردی سیل نے کارروائی کرکے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان کی شناخت علی حیدر اور عطاء للہ کے نام سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :