صرف ”صولت مرزا“ کا نام لینے پر ”متحدہ قومی موومنٹ“ نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے اپنے امیر کے حکم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، صولت مرزا کے نام پر اشتعال میں آنیوالی ایم کیو ایم اب خود اس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے،

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 مارچ 2015 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ صرف ”صولت مرزا“ کا نام لینے پر ”متحدہ قومی موومنٹ“ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتہائی نازیبا اور گندی زبان استعمال کی جبکہ ہم نے اپنے امیر کے حکم پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن آج وہی ایم کیو ایم صولت مرزا سے یکسر لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ صولت مرزا کو کرم کرنے کے فوراً بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

وہ جمعہ کو جامعہ امدادیہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس اور جامعہ مطیع الاسلام میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں ترمیم اور اس کے تحت ایکشن پلان میں مدارس اور مذہب کو ڈالنے میں اور مدارس کے خلاف معائدانہ پروپیگنڈہ میں ایم کیو ایم کی قیادت سب سے آگے تھی جبکہ جے یو آئی کا موقف تھا کہ دہشت گرد کا تعلق جس حلقہ سے ہو اس کو قرار واقعی سزا اور انصاف کیلئے فوجی عدالتوں میں لے جایا جائے، آج جے یو آئی کے موقف سچ ثابت ہو چکا ہے اور گھر کے بھیدی خود لنکا ڈھالنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں مکمل مارشل لاء لگانے اور کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کامطالبہ الطاف حسین کرتے رہے ہیں لیکن اب رینجرز جس کے سربراہ آرمی سے ہیں کے خلاف اب جو جو زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ انکے سابقہ موقف کی نفی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی جس نے بھی مدارس اور علماء کے خلاف مخالفانہ انداز اپنایا ہے، رب کائنات نے خود علماء اور مدارس کے دفاع کیلئے اس کے دفاع کے اسباب پیدافرمائے ہیں۔(اح)

متعلقہ عنوان :