راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان نے بحالی جمہوریت کیلئے بھر پور جدو جہد کی ہے ‘راولپنڈی میرا گھر اور کارکن میرا اثاثہ ہیں‘پارٹی کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کی پی وائی او راولپنڈی ڈویژن کے وفد سے بات چیت

جمعہ 20 مارچ 2015 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان نے بحالی جمہوریت کیلئے بھر پور جدو جہد کی ہے ‘راولپنڈی میرا گھر اور کارکن میرا اثاثہ ہیں‘پارٹی کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت کی قیادت میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران ایاز خان پپو، ذیشان مہدی ،حسن شیرازی ، ملک قاسم ادریس ،ندیم اعوان ، قاضی خرم اور ملک آفتاب سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے نو منتخب چےئرمین سینٹ میاں رضاربانی کو مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ا س موقع پر چےئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ راولپنڈی کے کارکنوں کی عقیدت و جذبات اور ان کی خدمات کا مشکور ہوں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں اس پر میاں رضا ربانی کو راولپنڈی دورے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے قبول کی۔