پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل،مزید دو ممبران کی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت کی منظوری،

نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو منعقد کی جائے گی

جمعہ 20 مارچ 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن نے پی آر اے کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مزید دو ممبران کی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے جبکہ نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ اس بات کا فیصلہ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کی نو منتخب باڈی نے جمعہ کو ہونیوالے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت پی آر اے کے نو منتخب صدر صدیق ساجد نے کی ۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے شکیل اعوان اور حسن ایوب کو باڈی کا ایگزیکٹو ممبر بنائے جانے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے آئینی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ارشد وحید چوہدری اوروقار ستی شامل ہونگے جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرئے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی آر اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب 24مارچ کو دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد کی جائے گی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نو منتخب عہدداران سے حلف لینگے ۔

متعلقہ عنوان :