تمام اراکین سمیت وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الگ الگ پارلیمانی لیڈ ر بنائیں گے،فاٹا نو منتخب سینیٹرز

جمعہ 20 مارچ 2015 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فاٹا کے نو منتخب سینیٹرز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اراکین سمیت وزیر اعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الگ الگ پارلیمانی لیڈ ر بنائیں گے ،اپنے اپنے علاقوں کی عوام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گئے،ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں اور اس سے حالات بہتر ہوں گئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤ س کے گیٹ پرمشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر یہ الیکشن5مارچ کو ہوتا جب سینیٹ کے انتخابات ہوئے تو ڈپٹی چیئر مین فاٹا سے ہوتا ،انہوں نے مزید کہاکہ ہم عوام کے کندھوں پر بیٹھ کر یہاں تک پہنچے ہیں اس لئے اپنے علاقوں میں ترقی اور ملک میں قانون سازی کو بہتر بنائیں گئے تمام اراکین اور پارلیمنٹ کے سربراہ میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیں جن کی سپورٹ اور ووٹ کے ساتھ ہم سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کو ملا کر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں الگ الگ پارلیمانی لیڈر بنائیں گئے جو کہ صرف فاٹا کی عوام کا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اپنے علاقوں کی بہتری کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گئے وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس آپریشن سے قبائلی علاقوں کے حالات بہتر ہوں گئے