وزیراعظم کی پاک چین مشترکہ راہداری کمیشن کے اجلاس کے لئے متعلقہ وزارتوں کو تیاری کی ہدایت،

پاک چین مشترکہ منصوبوں پر کام تیز کیاجائے ،نواز شریف

جمعہ 20 مارچ 2015 23:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین مشترکہ راہداری کمیشن کے اجلاس کے لئے متعلقہ وزارتوں کو تیاری کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے کمیشن کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں پر کام تیز کیاجائے اقتصادی راہداری سے متعلق مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنی تیاری مکمل کرلیں