23 مارچ کے مو قع پر پر یڈ کے پیش نظر راولپنڈ ی اور گرد ونو اح میں سکیورٹی انتظا ما ت سخت ،

راولپنڈ ی سے اسلا م آ باد میں دا خل ہو نے والے را ستوں پر پو لیس کی چیک پو سٹیں قا ئم

جمعہ 20 مارچ 2015 23:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) و فا قی دارلحکو مت اسلا م آ باد میں 23 مارچ کے مو قع پر پر یڈ کے پیش نظر راولپنڈ ی اور گرد ونو اح میں سکیورٹی انتظا ما ت سخت کر دےئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈ ی سے اسلا م آ باد میں دا خل ہو نے والے را ستوں پر پو لیس کی چیک پو سٹیں قا ئم کر دی گئیں ہیں جہا ں خصو صی چیکنگ آ لا ت اور جد ید اسلحہ سے سے لیس پو لیس اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے شہر کے دا خلی اور خا ر جی تما م را ستوں کو 23مارچ کے روز مکمل بند ر کھا جا ئے گا جبکہ اسلا م آ باد جا نے والے راستوں کی نگرا نی کے لئے 2000پو لیس اہلکار بھی تعینا ت کئے جا ئیں گے در یں اثنا ء راولپنڈ ی پو لیس نے شہر کے مختلف علا قوں میں حا لیہ چند روز میں 54سر چ آ پر یشن کئے جن میں متعدد مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا گیا جبکہ سرچ آپریشن 2083 گھروں ،ہوٹلوں ،سرائے اور ہاسٹلز کو چیک کیا گیاجبکہ 7241 افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئیتھانہ صاد ق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان اور گردو نواح میں پو لیس نے جمعہ کے روز سرچ آپریشن کے دوران 43گھروں، 15کرایہ داروں کی بیٹھکوں اور 15موٹر سائیکلوں کو چیک کیا