وزارت ہاؤسنگ کو ہائی پروفائل مکانات کی الاٹمنٹ کے لیے باضابطہ درخواستیں موصول ہوناشروع،

گورنرگلکت بلتستان اور صدیق الفاروق کی درخواستیں موصول ہو گئیں

جمعہ 20 مارچ 2015 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)وزارت ہاؤسنگ کو ہائی پروفائل مکانات کی الاٹمنٹ کے لیے باضابطہ درخواستیں موصول ہوناشروع ہوگئیں ہیں،گورنرگلکت بلتستان اور صدیق الفاروق کی درخواستیں موصول ہو گئیں،جس کے بعد وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان دورانی نے صدیق الفاروق کو وزرا کالونی میں ایک گھر الاٹ کر دیا ہے جبکہ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کو کہا گیا ہے کہ آپکی درخواست کو ترجیح بنیاد پر رکھ دیا گیا ہے اور ذرائع کے مطا بق وزارت ہاؤسنگ نے یقین ایک ضابطہ بنایا ہے جس کے تحت اب ہائی پروفائل لوگ باقاعدہ درخواست دیکر اپنے مکانات لیا کریں گے۔۔۔۔