متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائیسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی

جمعہ 20 مارچ 2015 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائیسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی ،تفتیشی ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود لائیسنس نہ دیئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرس کے دوران جو اسلحہ لائیسنس دکھائے تھے و ہ اب تک متعلقہ تفتیشی ادارے کو پیش نہیں کر سکی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے باقاعدہ رابطہ کیا کہ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحہ کا لائسنس پیش کیا جائے مگر تاحال ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :