ایشیائی پیسفیک پو سٹل یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کا پانچ روز ہ اجلاس (منگل ) سے شروع ہو گا

جمعہ 20 مارچ 2015 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایشیائی پیسفیک پو سٹل یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کا پانچ روز ہ اجلاس (منگل ) سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ اجلاس کا مقصد ممبر ممالک کے درمیان تعلقات اور پو سٹل سروس کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ایشیائی پیسفیک پو سٹل یونین کی ایگزیکٹیو کونسل میں 32ممالک کے و فود شر کت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو کونسل میں پاکستان، افغانستان، انڈیا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھو ٹان، کمبو ڈیا، چا ئنہ، ہا نگ کا نگ ، انڈو نشیاء، ایران، کو ریا، ما لدیپ، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور دوسرے ممالک کے و فود شر کت کر یں گے۔ یہا ں پر یہ جا نناضروری ہے کہ ایشیائی پیسفیک پو سٹل یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ ہر سا ل منعقد ہو تی ہے۔موجودہ اجلاس 24 تا 28 مارچ تک جاری رہے گا۔ ستمبر 2014 میں یہ اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کو لمبو میں منعقد ہو ا تھا۔

متعلقہ عنوان :