پشاور،گورنر ہاؤس کا رہائشی علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

جمعہ 20 مارچ 2015 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کنٹونٹمنٹ بورڈ کے صفائی عملہ کی غیر حاضری کے باعث کینٹ کے بیشتر علاقہ گندہ ڈھیرمیں تبدیل ہو گئے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر نگرانی گورنر ہاؤس کے رہائشی علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث گندگی سے بیماریاں پھیلنے لگی ۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ اہلکاروں اور عملہ سے کئی بار رابطہ کیا تاہم نہ کوئی شنوائی ہو سکی اور نہ ہی کوئی عملہ صفائی کیلئے آیا جس کے باعث علاقہ میں وبائی امراض پھیلنے لگیں ۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ گندگی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے راستہ سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے رہائشی علاقو ں میں گندگی اٹھائی جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :