حکمران امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ‘میاں محمودا لرشید،

کر اچی کی مسجد کے باہر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘اپوزیشن لیڈر پنجاب

جمعہ 20 مارچ 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کر اچی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ‘تحر یک انصاف جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور حکو مت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ملزموں کو فوری گر فتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ دہشت گر دامن کے دشمن ہیں مگر وفاقی اور صوبائی حکو متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گر فتار کر کے انکو سخت سے سخت سزاد یں ۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی کی مسجد ( آرام باغ) کے باہر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :