دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچانا ہوگا ۔سربراہ سنی تحریک بلال سلیم قادری

جمعہ 20 مارچ 2015 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے کراچی کے علاقے آرا م باغ کے قریب ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگر د بم دھماکے کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں بم دھماکے کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے حالات مذید کشیدہ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں دہشتگردی کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی پشت پر انہیں لوگوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کو مذید تیز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی انجام تک پہنچانا ہوگا