پراپرٹی ٹیکس کے شیئر سے کے ایم سی کے پنشنرز کوایک ماہ کی پنشن اور ملازمین کو 4کروڑ رپئے پنشن کمیوٹیشن کی ادائیگی پر سجن یونین کا اظہار تشکر

جمعہ 20 مارچ 2015 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے پراپرٹی ٹیکس کے شیئر سے کے ایم سی کے تین سے گیارہ ماہ کی پنشن کی ادائیگی سے محروم پنشنرز کو ایک ماہ کی پنشن۔ریٹائرملازمین ووفات پانے والے ملازمین کے پنشن کمیوٹیشن کے 4کروڑ روپیوں کی ادائیگی اور بلدیہ جنوبی لیاری وصدرکے ملازمین گریڈ ایک سے گریڈ گیارہ تک کو ماہ جنوری کی تنخواہوں کی ادائیگی کرنے پر کے ایم سی وڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سجن یونین اور اسکی اتحادی یونینوں کی جانب سے شروع ہی سے یہ موقف رہا ہے کہ پہلی ترجیح تنخواہوں اور ملازمین کی پنشن وقانونی واجبات کی ادائیگی کو دی جائے تاکہ ملازمین پوری لگن اورتندہی سے کارہائے منصبی انجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے موقف کو تسلیم کیا جا نا ملازمین کی کامیابی ہے انہوں نے سجن یونین کو کریڈٹ دینے والے ملازمین سول سوسائٹی کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کا میابی ہم سب کی کا میابی ہے ورنہ یہ رقم ماضی میں ٹھیکیداروں میں تقسیم کردی جاتی تھی ۔انہوں نے پنشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ منگل 24مارچ کو اپنے اپنے بینکوں سے ایک ایک ماہ کی پنشن حاصل کرلیں جبکہ بلدیہ جنوبی کے صدر اور لیاری زونز کے ملازمین گریڈ گیارہ تک ماہ جنوری کی تنخواہیں منگل 24مارمتعلقہ برانچوں سے تنخواہیں حاصل کرلیں ۔