خطے اور ملک کی بہتر ترقی اور امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات انتہائی ضروری ہیں،سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق،

تمام دوسرے ممالک سے بہتر تعلقات کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، قائد ایوان سینیٹ

جمعہ 20 مارچ 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ خطے اور ملک کی بہتر ترقی اور امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان اور سردار مہتاب کی قیادت میں تنظیمی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاوفد میں ایم ایس ایف بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے صدر نذیر عباسی،راجہ نواز شیخ بابر،نواز مغل،حامد عباسی،عامر عباسی ،چوہدری فہد ،ظہیر شاہ ،اسامہ خٹک اور باسط خٹک سمیت دیگر طلباء شامل تھے،طلباء وفد نے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سینیٹ میں قائد ایوان منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد بھی دی،اس موقع پرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ ترقی اور امن و امان کیلئے کام سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ تمام دوسرے ممالک سے بہتر تعلقات کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر کوششیں جاری رکھیں تاکہ خطے میں امن بحال ہو اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی مشکلات سے باخبر ہیں اور وہ انہیں ایک بامقصد زندگی فراہم کرنے کی خواہش کا وعدہ کرتے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے، گزشتہ دو سالوں میں موجودہ حکومت کی جانب سے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور بے روز گار نوجوانوں کو بغیر سود قرضے فراہم کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :