Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا سانحہ یوحنا آباد کے سلسلے میں کرائس اور کیتھلک چرچز کا دورہ

جمعہ 20 مارچ 2015 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال، مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر وایم پی اے شنیلاروتھ،ڈاکٹر سیمی بخاری، منشاء سندھو،پادری وسیم کھوکھر، مریم سرفراز، مارٹن جاوید مائیکل ، پادر ی عظیم ڈیوڈ، ڈاکٹر عظیم ، یونس فضل، ریاض فضل، عاشر نوید ، چوہدری ریاض، مہر راشد ، منفرگوندل ،لقمان قاضی اور اشتیاق ملک کے ہمراہ سانحہ یوحنا آباد کے سلسلے میں کرائس اور کیتھلک چرچز کا دورہ کیا اور انہوں نے پادری حضرات اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور سانحہ یوحنا آباد کے سانحہ میں جا ن بحق ہونے والوں کے گھروں میں گئے اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت کا یوحنا آباد کے موقع پر مسیحی برادری سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ، مسیحی برادری اعجازاحمدچوہدری اور دیگر پارٹی قیادت کا بھرپور استقبال کیا اور انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کے آنے سے ہمارے حوصلے بڑے ہیں اور یوحنا آباد کی سوگوار فضا میں امن اور اطمینان آیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :