پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مسجد کے باہر دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت،
عبادت گاہوں اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے غیر انسانی اور انتہائی مذموم اقدام ہیں ، عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں ، مشترکہ بیان
جمعہ 20 مارچ 2015 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مسجد کے باہر دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاک حملہ قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری، سنئیر رہنما نعیم الحق اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کراچی واقعے پر گہرے افسوس کا اظہا رکیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے غیر انسانی اور انتہائی مذموم اقدام ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی مکمل اور فوری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.