مسلم لیگ ن کی قیادت کا سینیٹ انتخابات میں سردار یعقوب خان کی شکست بارے تحقیقات کافیصلہ،

مرکزی قیادت کی اہم ارکان کا آنیوالے دنوں میں کوئٹہ پہنچنے کا امکان

جمعہ 20 مارچ 2015 22:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابقہ سینٹر سابقہ وفاقی وزیر صدار یعقوب خان ناصر کی ہارنے کے بارے میں تحقیقات کرنے کافیصلہ کیا ہے اور چند روز میں مرکزی قیادت کی اہم ارکان کوئٹہ پہنچ رہے ہیں اور وہ یہ بات معلوم کرینگے۔ کہ سردار یعقوب خان ناصر کی سینٹ میں ہارنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے اس کے درپردہ کونسے عناصر ہے جنہوں نے ان کو ہرانے میں خفیہ طورپر اپنا عمل دخل جاری رکھا ہے جمعہ کو ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ سردار یعقوب خان ناصر جو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر ہے وہ صوبائی وزیر وفاقی وزیر اور سنیٹر رہ چکے ہیں ان کی اپنی ایک قبائلی حیثیت ہے سینٹ کے الیکشن میں ان کو پارٹی کی قیادت نے ٹکٹ بھی دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ان کا ہارنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اس وقت صوبائی اسمبلی کے خاص طورپر مسلم لیگ کی ارکان کی تعداد 26سے بھی زیادہ ہے جبکہ دوسرے جانب پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی نشستیں ملا کر ان کی تعداد 24بنتی ہے وہ سینٹ کے انتخابات کے موقع پر 24نشستوں پر چار سنیٹر لانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اسمبلی میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اس کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سینٹ میں انتخابات کیسے ہار گئے مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کی ارکان خاص طورپر مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے ارکان سے ملاقاتیں کرینگے اور اس کے رپورٹ وزیرا عظم کو دی جائیگی اس ذرائع نے مزید دعوایٰ کیا ہے کہ مری معاہد ہ کے تحت پہلے مرحلے میں نیشنل پارٹی کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ ہے اور اس کے اتحادی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن اور ق دونوں شامل ہے یہ معاہدہ اس سا ل کے آخر تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد مری معاہدے کے تحت وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ن کے حوالے کی جائے گئی ۔ اور نیشنل پارٹی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور اسمبلی میں دیگر پارلیمانی پارٹی نے سیٹپ میں شامل ہونگی ۔ اس ذرائع نے مزید مری معاہدے کے بارے میں بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ اس اسلام آباد میں درپردہ سیاسی سرگرمیاں خاص طورپر مری معاہدے کے بارے میں جاری ہے ایسا لگتا ہے کہ خاموشی مگر درپردہ خاموشی نہیںآ ہستہ آہستہ کام ہور ہاہے۔ مری معاہدے کی بارے میں بتایا یا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ کون ہوگااس بارے میں اسلام آباد کی وادیاں خاموش ہے۔