کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

جمعہ 20 مارچ 2015 22:20

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 21مارچ کو سریاب گرڈسٹیشن کے اولڈسٹیلائٹ ٹاؤن فیڈرسے صبح11بجے سے ڈیڑھ بجے تک اورانڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادفیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

22مارچ کو مری آبادگرڈکے گلستان، سٹی اورنیولیاقت بازارفیڈروں سے 12بجے سے شام 4بجے تک نیز23مارچ کو سٹی گرڈکے عالم خان، اولڈسمنگلی اورانڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

علاوہ ازیں 24مارچ کو مری آبادگرڈکے طوغی روڈاورسٹی گرڈکے سورج گنج بازار، نواں کلی ،انٹرکنیکٹر، پی اے ایف فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک اورانڈسٹریل گرڈ کے سیگار، سعداللہ اورشوکت فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اِسی روزشیخ ماندہ گرڈکے عمر فیڈرسہ پہر3بجے سے شام7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔