دونوں ملک ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں اور مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں  چینی سفیر ،

چین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور تجارتی حجم بڑھ کر 16 ارب ڈالر ہو گیا ہے  وی ڈانگ کا خطاب

جمعہ 20 مارچ 2015 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں اور مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اسٹرٹیجک اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں لیکچر دیتے ہوئے چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے اٹوٹ انگ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور شاہراہ قراقرم اس دوستی کی عظیم مثال ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابتدائی دور میں عالمی افق پر چین کی بہت مدد کی۔ دونوں مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ سن وی ڈانگ نے کہا کہ چین کے صدر اسی سال پاکستان کا دورہ کریں گے جو کسی چینی صدر کا نو سال بعد پاکستان کا دورہ ہو گا انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور تجارتی حجم بڑھ کر 16 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :