Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

جمعہ 20 مارچ 2015 21:58

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے 4نکات پر اتفاق ہو گیا۔ ملک میں سیاسی بحران کی لٹکتی ہوئی تلوار ہٹ گئی، تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپس آنے کا راستہ بھی ہموار ہو گیا۔جہانگیرترین کی قیادت میں تحریک انصاف کےوفدنے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین اورشاہ محمودقریشی کےہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہتحریک انصاف کےساتھ جوڈیشل کمیشن کےمعاملے پرمعاہدہ ہوگیا،پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی، جرگے نے فیصلے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے میں صرف چند الفاظ پر اختلافات تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جمہوریت میں معاملات گفت وشنید سےحل کیے جاتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کوبنیاد بناتے ہوئے مستقبل میں انتخابات شفاف ہوں گے، پاکستان میں انتخابات سوالیہ نشان بنتے رہے ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ایسا نظام ہو جس پرسب کو اعتماد ہو، اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی، انتخابات پر 2سال سے بحث جاری تھی، آئین و قانون کا احترام سب پر لازم ہے، بات چیت کا مقصد مستقبل کے انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےقیام پراتفاق تحریک انصاف کی فتح ہے، یہ شفاف اور آزاد انتخابات کی طرف پہلا مثبت قدم ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :