پاکستانی ماہی گیربھارتی شہر احمد آباد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگیا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستانی ماہی گیربھارتی شہر احمد آباد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگیا۔ فشر فوک فورم کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے محمدرفیق ٹھٹھہ کارہائشی تھا جسے چندسال پہلے انڈین کوسٹ گارڈنے متنازع سمندری حدود سے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

محمدرفیق بھارتی شہرگجرات کی جام نگرجیل میں قیدتھاجہاں ایک ہفتہ پہلے محمدرفیق کوشدیدبیماری کی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔ محمد رفیق مختصر علالت کے بعد ہسپتال میں ہی دنیا سے کو چ کر گئے۔