سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی کے اعزازمیں الوداعی پارٹی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کاخیل نے جمعہ کے روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈاکٹر راحیل صدیقی کے اعزازمیں الوداعی پارٹی دی جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ضیاء اللہ آفریدی،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن جاوید مروت اور محکمہ ایکسائزکے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی محکمہ کے لئے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کی۔ سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ محکمانہ امور میں وزیر موصوف نے انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی یہی وجہ ہے کہ آج محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے جو وہ اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی جاوید مروت نے بھی ڈاکٹرراحیل احمد صدیقی کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیابعد میں صوبائی وزیر نے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو یادگاری تحائف بھی پیش کئے۔