پشاور،کونجوں کے شکار پر پابندی میں نرمی کر دی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مجاز حکام نے صوبے میں کونجوں کے شکار(زندہ پکڑنے) پر پابندی میں فوری طور پر 4۔اپریل2015تک پندرہ دنوں کی نرمی کر دی ہے اس سلسلے میں شرائط بھی مقرر کر دی گئی ہیں جنکے مطابق ایک سیزن میں زیادہ سے زیادہ20کونجیں پکڑنے کی اجازت ہوگی جبکہ ایک کیمپ میں کونجوں کی تعداد دس جوڑوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کونج اپنے پاس رکھنے کی فیس300روپے فی پرندہ ہوگی جبکہ موسم خزاں میں کونج کیمپ قائم کرنے کی فیس تین ہزار روپے فی کیمپ ہوگی اس کے علاوہ موسم بہار میں کونج کیمپ قائم کرنے کی فیس5000روپے مقرر کی گئی ہے ۔اس امر کا اعلان محکمہ جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :