ڈاکٹر محمد فیاض کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کے تحت احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 20 مارچ 2015 21:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ڈاکٹر محمد فیاض شہید کراچی میں امن کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے ڈاکٹر محمد فیاض نے ہمیشہ امن کا درس دیا چار سگھے بھائیوں کے جنازے اٹھا کر بھی کراچی کے امن کی خاطر انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرانے کے لئے ان کی کوششیں اداروں سے ڈھکی چھپی نہیں ڈاکٹر محمد فیاض شہید کراچی میں امن دیکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں امن دشمنوں نے سولہ روز قبل دہشت گردی کا نشانہ بنا کران کے ساتھی عارف سمیت شہید کردیا تھا افسوس کہ پیمبر امن ڈاکٹر فیاض کے قاتل سولہ دن گزر جانے کے بعد بھی آزاد ہیں ہم نے پہلے بھی کہا ڈاکٹر فیاض کے قتل میں سیاسی جماعت کا فرقہ پرست لیڈر ملوث ہے اس کو شامل تفتیش کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی رہنماء علامہ تاج محمد حنفی ،علامہ رب نواز حنفی سنی علماء کونسل کے مولانا عادل عمرسنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ مجلس وحدت المومنین کے مولانا ابو امامہ اہل سنت الائنس کے ڈاکٹر معاویہ حیدر اور دیگر نے رہنماء اہل سنت والجماعت ڈاکٹر محمد فیاض اور عارف شہید سمیت ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیاض شہید کے قاتل نامعلوم نہیں بلکہ معلوم ہیں سی سی ٹی فوٹیج آجانے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہ ملنا حیران کن ہے ،کراچی کے رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لئے جانے کے بعد ڈاکٹر فیاض کو قتل کردیا گیا اور اب یہی رویہ سندھ کے رہنماؤں کے ساتھ اپنایا جارہا ہے اگر اب کوئی نقصان ہو اتو ذمہ دار براہ راست حکومت ہوگی ہم پر امن تھے پر امن ہیں اور رہیں گے لیکن احتجاج ہمارا حق ہے پر امن احتجاج کے باجود قتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کو صوبائی سطح پر پھیلا دیں گے ڈاکٹر فیاض شہر کراچی کو پر امن دیکھنا چاہتے تھے کراچی کے امن کی خاطر کئے جانے والے کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں پاکستان چوک پر بوہری عبادت خانہ پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
مزید مقامی خبریں
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.