وزیر اعلیٰ کی آمد، شہر کی اکثر شاہراہیں 7گھنٹوں تک بند کردی گئیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:29

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ کی آمد، شہر کی اکثر شاہراہیں 7گھنٹوں تک بند کردی گئیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جیکب آباد آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تھے، شہر کے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں کو صبح 9بجے سے بند کرکے عام لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی حفاظت کے لیے تو سخت سیکورٹی کا انتظام کرتے ہیں مگر یہاں عام آدمی روز مررہا ہے جن کی حفاظت کے لیے کوئی انتظام نہیں،شہریوں نے کہا کہ شاہراہوں کو بند کرنے سے عوام کو سخت تکلیف میں مبتلا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :