میڑک بورڈ کراچی، نویں و دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء آج سے ہوگا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء نیو کراچی،نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد ٹاؤنز کو آج21مارچ بروز ہفتہ سے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کو ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے کے لئے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B-میں دفتری اوقات (09:30 to 5:00)میں بھیج دیں۔

باقی ٹاؤنز کو ایڈمٹ کارڈزکا اجراء درج ذیل تواریخ میں کیا جائے گا: ۔24-03-2015جمشید ٹاؤن ، گلشن اقبال، شاہ فیصل۔ 25-03-2015ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی۔ 26-03-2015صدر، لیاری، کیماڑی۔27-03-2015بلدیہ ، سائٹ، اورنگی ، گڈاپ۔

متعلقہ عنوان :