سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ڈے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:18

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ڈے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اسامہ قادری صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پر پاکستان ڈے کے موقع پر مورخہ 23 مارچ کو مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے جس میں کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت فاسٹیسٹ مین میٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی اس کے علاوہ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچ ڈیفنس گراونڈ میں کھیلا جائے گا، سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت خواتین کا نمائشی میچ منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں ہو گا جبکہ سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تحت مردوں کا نمائشی میچ منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں کھیلا جائے گا اور اس کے علاوہ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان ڈے جوڈو چیمپین شپ منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تحت بدرلحسن اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد کئیے جائیں گے۔ سندھ سیپاٹکرا ایسوسی ایشن کے تحت منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی گارڈن اسپورٹس کلب میں منعقد ہو نگے۔ سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچ سائٹ ایریا گراونڈ حیدرآباد میں منعقد ہو گا، سندھ رسہ کشی ایسوسی ایشن کے ملیر گراونڈمیں نمائشی میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :