شین واٹسن کا کیچ پکڑا جاتا تو نتیجہ شائد کچھ اور ہوتا: مائیکل کلارک

جمعہ 20 مارچ 2015 21:14

شین واٹسن کا کیچ پکڑا جاتا تو نتیجہ شائد کچھ اور ہوتا: مائیکل کلارک

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ اگر شین واٹسن کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو شائد پاکستان یہ میچ جیت لیتا۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سٹیو سمتھ اور شین واٹسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور اس پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی باؤلنگ نے شدید پریشان کیا اور اگر ان کے گیند پر شین واٹسن کا کیچ پکڑا جاتا تو اس میچ کو جیتنا انتہائی مشکل ہو جاتا اور پاکستان بھی فتح حاصل کر سکتا تھا۔

سیمی فائنل میں بھارت سے ٹاکرے سے متعلق سوال کے جواب میں کلارک کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بھی یہی حکمت عملی ہو گی کہ پریشر نہ لیا جائے اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں جا کر بہترین کھیل پیش کر کے فتح حاصل کریں۔