لاڑکانہ، سیوریج نظام مفلوج ہونے سے گٹروں کا پانی دکانوں، گھروں اور راستوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) لاڑکانہ شہر کے مختلف علائقوں میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی دکانوں، گھروں اور راستوں پر جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اہل علاقہ کا گندگی کے خلاف احتجاج، انتظامیہ اور نساسک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی، رحمت پور، شاہو بوراہو، جڑیو چانڈیو، مال پڑی روڈ، کوثر مل، نظر محلہ اور نظر ریلوے پھاٹک سمیت دیگر محلوں کی گلیوں میں جابجا گندگی کے ڈھیر برساتی پانی نیکال نہ ہونے کے باعث سیوریج کا گندہ پانی علاقہ کی دوکانوں، گھروں اور راستوں پر جمع ہوچکا ہے، ضلع انتظامیہ ، میونسپل اور نساسک کے افسران کو متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود بھی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف شہر کے ایئرپورٹ روڈ پر سندھ نیشنل پارٹی، خاکسار تحریک، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور محلہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا، اس موقعہ مظاہرین نصراللہ ابڑو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے محلوں میں برسات کے بعد گندہ پانی جمع ہوچکا ہے جس کے لیے کئی بار متعلقہ افسران کو شکایات کی ہیں لیکن اس کے باوجود برسات کا گندہ پانی نیکال نہیں کیا گیا اور نہ ہی صفائی کی طرف کوئی توجہ دی جارہی ہے جس کے باعث محلہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ سالوں میں اربوں روپے کی خطیر رقم لاڑکانہ کے سیوریج سسٹم کی بہتری پر خرچ کی گئی جس میں کروڑوں کی کرپشن کے باعث منصوبے تکنیکی اغلات سے بھرپور اور ادھورے ہیں، جن کے خلاف انکوائری کروانا تو دور انہیں درست تک نہیں کیا جا رہا، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا فوری طور پر گندگی سے نجات دلاکر برساتی پانی نیکال نیکال کیاجائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :