مغیری اور بوک برادری کے درمیان پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) لاڑکانہ کے قریب پکھو میں 8 دن قبل مغیری اور بوک برادری کے درمیان پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ گذشتہ دن انسداد دہشتگردی کی عدالت میں واقعے میں ملوث تین ملزمان ظہور احمد مغیری، عبدالرزاق مغیری اور جمیل مغیری کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تینوں افراد کو 5 دن کے رمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، یاد رہے کہ 9 دن قبل پکھو شہر میں مغیری اور بوک برادری کے درمیان پلاٹ کے نتازعہ پر آئی بی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 6 افراد قتل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے علائقے میں پولیس پکٹس قائم کیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :