حکومت، پی ٹی آئی میں جوڈیشل کمشن پر اتفاق

جمعہ 20 مارچ 2015 21:01

حکومت، پی ٹی آئی میں جوڈیشل کمشن پر اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جمعے کے روز جوڈیشل کمشن پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام نکات پر مشاورت کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کئی ملاقاتیں ہوئیں جس میں دونوں جانب سے سنجیدگی سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر سیاسی جرگے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔