بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے، سردار حسین بابک،

کارکن باچا خان اور ولی خان کا پیغام گھر گھر پہنچائے،پارلیمانی لیڈر اے این پی

جمعہ 20 مارچ 2015 20:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اے این پی کے پارلیمانی لیڈرو ترجمان سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ کارکن بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کریں اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے باچا خان اور ولی خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکن دن رات کام کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اے این پی صوبے کی ایک مضبوط قوت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں یقینی کامیابی کیلئے انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داراانہ طریقے سے آگے بڑھنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ین خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال ہیں اور صوبائی صدر کے صوبے کے دورے سے کارکنوں میں ایک نیا جذبہ بیدار ہو چکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ جنرل الیکشن میں اپنے چرائے گئے مینڈیٹ کو حاصل کرنے کیلئے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع پشاور میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط کرنے کیلئے رابطوں کی تیزی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خوشدل خان ایڈووکیٹ ، ارباب محمد طاہر خان ، ملک نسیم خان ، گلزار حسین اور شگفتہ ملک نے بھی خطاب کیا۔