ضلع پشاور اور بنوں میں پولیو سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع

جمعہ 20 مارچ 2015 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ضلع پشاور اور بنوں میں "صحت کا اتحاد "پروگرام کے تحت بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے انجیکٹیبل پولیو ویکسین (IPV ( کی خصوصی مہم جمعہ کے روز شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ان دونوں اضلاع میں قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز اور مہاجرین کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے یہ پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقے قرار دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان اضلاع میں یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جو 28مارچ تک جاری رہے گی ۔

مہم کے دوراں چار ماہ سے لیکر 23ماہ تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے لئے انجیکشین کے ذریعے ویکسین دیے جائیں گے ۔دونوں اضلاع میں مجموعی طورپر 297451بچوں کو آئی پی وی دینے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جس کے لئے کل 693موبائل ٹیموں کے علاوہ 183فکس سائٹس مقرر کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :