پاکستان کی شکست پر دیوانے غمزدہ ، کرکٹ کا جنازہ نکال دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 20:20

پاکستان کی شکست پر دیوانے غمزدہ ، کرکٹ کا جنازہ نکال دیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کی شکست پر ملتان میں شائقین نے کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکالا اور ٹی وی توڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ خانیوال میں بھی کرکٹ کا جنازہ نکالا گیا ۔ مظاہرین نے نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی کی۔سمیجہ آباد کے علاقے میں قومی ٹیم کی شکست پر شائقین برہم ہو گئے۔ پہلے تو خوب نعرے بازی کی پھر گھر سے ایک پرانا ٹی وی نکال لائے اسے میز پر رکھ کر بلے سے وار کیا لیکن ٹی وی کا تو کچھ نہیں بگڑا لیکن بلا ہی ٹوٹ گیا۔

ایک نوجوان نے ٹھوکر مار کر ٹی وی کو نیچے پھینک دیا لیکن ٹی وی اتنا ڈھیٹ تھا کہ پھر محفوظ رہا ۔ اس کے بعد ٹی وی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا گیا جس سے اس کے پرزے پرزے ہو گئے۔ مظاہرین ٹوٹے ہوئے ٹی وی پر بھی غصہ نکالتے رہے لیکن ابھی ان کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا چار پائی پر ایک بلا رکھا اور کرکٹ کا علامتی جنازہ نکال دیا۔

(جاری ہے)

راستے میں کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے آخر میں دعا بھی کی گئی۔

خانیوال میں بھی کرکٹ کا جنازہ نکالا گیا۔ بلدیہ چوک سے نکالے جانے والے علامتی جنازے میں چارپائی پر بلے اور وکٹیں رکھی گئیں تھیں۔مظاہرین نے کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے دار نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو فوری طور پر فارغ اور کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :