پولیس نے اورنگی ٹاوٴن اور رضویہ سوسائٹی میں مقابلوں کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 مارچ 2015 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پولیس نے اورنگی ٹاوٴن اور رضویہ سوسائٹی میں مقابلوں کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق اقبال ٹاوٴن تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن ساڑھے 11رئیس امرہوی کالونی کے قریب شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف 2ملزمان 18سالہ بشیر عرف گٹکا ولد اکبر اور 22سالہ علاوٴ الدین ولد نصیر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ رضویہ پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران جمیل عرف شاکا اور زبیر کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے 4ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :