ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

جمعہ 20 مارچ 2015 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہاجبکہ ماہرین نے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی اضافی رسد اورڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہرکیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اپریل میں ترسیل کیلئے معاہدے10 سینٹ کی کمی سے 43.86 ڈالر فی بیرل میں طے پائے تاہم برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برینٹ کروڈکے اپریل میں ترسیل کے معاہدے13 سینٹ کے اضافے سے 54.56 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

سی ایم سی مارکیٹس کے تجزیہ کار رائس سپونر کے مطابق منڈیوں میں خام تیل کی زائد رسد کے باعث سرمایہ کار تاحال محتاط تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔